گرمیوں کی چھٹیاں، پرائیویٹ سکولوں نے اجازت مانگ لی

پنجاب کے پرائیویٹ سکولوں نے گرمی کی چھٹیوں میں تعلیمی نقصان پورا کرنے کے لیے سمر کیمپ لگانے کی اجازت مانگ لی ۔

پرائیویٹ سکول مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں گرمی کی چھٹیوں کے دوران ارلی مارننگ سمر کیمپ لگانے کی اجازت دے تاکہ طلبہ کی پڑھائی کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

پرائیویٹ سکول مالکان کے مطابق صبح 7 سے 10 بجے تک سمر کیمپ کا انعقاد کیا جائے، تاکہ گرمی کی شدت سے بھی بچا جا سکے۔پرائیویٹ سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ غیر اعلانیہ چھٹیوں کی وجہ سے نصابی سرگرمیوں کا دورانیہ متاثر ہوا ہے

، جس سے طلبہ کوسمر کیمپ سے لرننگ لاس کم کرنے میں خاطر خواہ فائدہ ہوگا، سمر کیمپ کے ذریعے اس تعلیمی نقصان کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق ہر سال ایک ماہ کے لیے سمر کیمپ لگانے کی اجازت دی جاتی رہی ہے، تاہم اس سال حتمی اجازت وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد دی جائے گی۔

Check Also

جماعت اسلامی کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان منعم ظفر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے 9 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *