“ٹاس بھی کیوں کروارہے ہیں! بھارت سے پوچھ لیں کیا کرنا ہے”

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بطور ٹیم ایک ہی وینیو کا فائدہ اٹھانے پر بھارتی ٹیم پر برطانوی اخبار نے بھی طنزیہ جملے کَس دیے۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، سابق کپتان ناصر حسین اور معروف کمنٹیٹر مائیکل ایتھرٹن سمیت دیگر کھلاڑیوں کی بھارت کو نوازنے کی تنقید کے بعد برطانوی میڈیا نے بھی اپنی توپوں کا رخ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف کرلیا۔برطانیہ کے معروف اخبار ٹیلی گراف نے بھی بھارت کو ایک ہی گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج دینے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کا ٹاس کرنے کی کیا ضرورت ہے، بھارتی کپتان سے پوچھ لیا جائے کہ انہیں بیٹنگ کرنی ہے یا بالنگ۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *