اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد باقی فرنچائزز کےریٹین کھلاڑیوں کی قیمتیں بھی سامنے آگئیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد مزید تین فرنچائزز کے ریٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کی قیمتیں سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے کے عوض برقرار رکھا ہے۔

پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں سفیان مقیم کو 4 کروڑ 48 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں عبدالصمد کو 2 کروڑ 80 لاکھ روپے اور ایمرجنگ کیٹیگری میں علی رضا کو ایک کروڑ 96 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابرار احمد کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عثمان طارق کو 5 کروڑ 60 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں حسن نواز کو 3 کروڑ 92 لاکھ روپے اور ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل حسین 84 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔

کراچی کنگز نے حسن علی کو پلاٹینم کیٹیگری میں 4 کروڑ 76 لاکھ روپے کے عوض برقرار رکھا ہے۔

کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں عباس آفریدی کو 3 کروڑ 8 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں خوشدل شاہ کو 3 کروڑ 36 لاکھ روپے اور ایمرجنگ کیٹیگری میں سعد بیگ کو 60 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔

لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں سکندر رضا کو 2 کروڑ 80 لاکھ روپے اور سلور کیٹیگری میں محمد نعیم کو 70 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی جانب سے کسی کھلاڑی کو ریٹین نہیں کیا گیا۔

Check Also

سیف الاسلام قذافی کی شہادت معمر قذافی کیخلاف استعمار کی بغاوت کا تسلسل ہے: فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *