کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے،آئی ایم ایف

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کے مطابق پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔

ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی۔ کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔ کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 28 ماہ کے عرصے میں 1.3 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *