پہلا شوہر 15سال بڑا، جبکہ ہونے والا شوہر 20 سال چھوٹا ڈاکٹر نبیحہ علی

سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پہلے شوہر ان سے عمر میں 15 برس بڑے تھے جب کہ اب انہیں 20 سال کی عمر والی محبت ہوئی ہے۔

ڈاکٹر نبیحہ علی نے چند دن قبل انکشاف کیا تھا کہ کئی سال بعد اب وہ دوسری شادی کرنے کو تیار ہیں اور ان کا ہونے والا شوہر ترک مردوں کی طرح خوبصورت لگتا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی زندگی میں ہمیشہ سے مرد کی کمی رہی، بچپن میں ہی ان کے والد کا انتقال ہوا، شادی کے تین سال بعد ان کے شوہر وفات پاگئے، جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی نہیں کی لیکن اب وہ دوسری شادی کے لیے تیار ہیں۔

اب انہوں نے ایک ٹک ٹاکر سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ انہیں طعنے دے رہے ہیں کہ انہیں پہلے شوہر سے محبت نہیں تھی، انہیں وہ بتانا چاہتی ہیں کہ انہوں نے پہلے شوہر کی اطاعت کی، ان کی عزت کی۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کے پہلے شوہر سے ان سے عمر میں 15 سال بڑے تھےلیکن اس باوجود انہوں نے ان سے محبت کی اور ان کی عزت کی۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے دوسری شادی کے سوال پر بتایا کہ ان کے جاننے والے جانتے ہیں کہ وہ کس مرد سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔

ان کے مطابق ان کے ہونے والے شوہرکا نام حارث ہے اور تمام جاننے والے ان کے شوہر سے اچھی طرح واقف ہیں، ان کے شوہر اچھے دل کے مالک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بطور عورت انہوں نے جو کرنا تھا، وہ کردیا، اب ان کے ہونے والے شوہر کو ہی سب کچھ کرنا ہے، اب دیکھتے ہیں کہ وہ کتنا جلدی شادی کرتے ہیں۔

Check Also

کراچی ماں کی طرح ہے، یہ اپنے بازو کھول کر سب کو خوش آمدید کہتا ہےکراچی کو ناپسند کرنے والوں کے بیان پر ماہرہ خان کا ردعمل

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کو ناپسند کرنے والوں کے بیانات پر ماہرہ خان نے دل چھو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *