امتحانی مرکز پر طالبات سےبرقعہ یا عبایہ نہ اتروایا جائے: چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ

چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی غلام حسین نے نویں اور دسویں کے امتحانات میں امتحانی مراکز کے لیے ہدایت جاری کر دی۔

چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا ہے کہ کسی بھی امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعے اور عبایہ کو نہیں اتروایا جائے، طالبات کے امتحانی مراکز سے نقل کی کوئی شکایت موصول نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعہ اتروانے کی شکایت پر سخت ایکشن لوں گا۔

غلام حسین نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ طالبات کے امتحانی مرکز پر مرد نگران تعینات نہیں کیے جائیں۔

Check Also

گوجرانوالہ ؛بیہودہ ڈانس کی ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکرز گرفتار

گوجرانوالہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے باہر بیہودہ ڈانس کی ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکرز قانون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *