کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 40 ہزار ڈالر برآمد

کسٹمز نے کینیڈا جانے والی فیملی سے بغیر ڈکلیئریشن امریکی کرنسی برآمد کر لی


کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں امریکی ڈالر برآمد کر لیے ہیں۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق کینیڈین نژاد میاں بیوی دبئی کے راستے کینیڈا جا رہے تھے کہ دورانِ تلاشی ان کے سامان سے 40 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔ حکام کے مطابق فیملی نے یہ رقم بغیر ڈکلیئریشن کے ملک سے باہر لے جانے کی کوشش کی۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ ڈالرز کی مالیت پاکستانی روپے میں تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتی ہے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Check Also

6 سالوں کے دوران اوورانوئسنگ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

ملک میں اربوں روپے کی اوور انوائسنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ اور مالی بے ضابطگیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *