ڈیزل سستا ہونے کے بعدگڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی

لاہور: ڈیزل سستا ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور میں پاکستان منی مزدا و گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

صدرپاکستان منی مزدا وگڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حاجی شیرعلی نے کہا کہ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے حق میں بہتر فیصلہ کیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مزدا اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہیں۔

پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی کر دی ہے، جس سے عوام کو سفری اخراجات میں ریلیف ملے گا۔

Check Also

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟وزیرِ اعظم کی زیر صدرات اجلاس میں غور

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *