برطانیہ: 11 ہزار سال قبل مرنیوالی3 سالہ بچی کی باقیات دریافت

شمالی برطانیہ میں قدیم ترین انسانی باقیات دریافت ہوئی ہیں جن کے بارے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ تقریباً 11 ہزار سال پرانی ایک کم عمر بچی کی ہیں، جو تقریباً 3 سال کی عمر میں وفات پا گئی تھی۔

یہ اہم دریافت شمال مغربی انگلینڈ کے قریب واقع ایک گاؤں ارسوک کی ایک غار سے ہوئی ہے۔

محققین کے مطابق ریڈیو کاربن ڈیٹنگ کے ذریعے ان باقیات کی عمر کا تعین کیا گیا، جو آثارِ قدیمہ میں انسانی تاریخ جاننے کا ایک معتبر سائنسی طریقہ سمجھا جاتا ہے۔

ڈاکٹر ریک پیٹرسن جو لنکا شائر یونیورسٹی سے وابستہ ہیں، نے بتایا کہ یہ باقیات ایک کم عمر بچی کی ہیں جس کی عمر تقریباً ڈھائی سے 3 سال کے درمیان تھی۔

ماہرین اس بات پر تحقیق کر رہے ہیں کہ اس کم عمر بچی کو غار میں کیوں دفن کیا گیا یا وہاں کیوں رکھا گیا، کیونکہ اس نوعیت کی قدیم تدفین انسانی تاریخ اور قدیم معاشرتی رویوں کے بارے میں اہم سوالات کو جنم دیتی ہے۔

Check Also

بالی ووڈ میں بڑے اداکار سپورٹنگ کاسٹ کیساتھ ریہرسل بھی پسند نہیں کرتے، راجیش کمار

بھارتی فلم اور ٹیلی وژن سے وابستہ اداکار راجیش کمار نے بالی ووڈ میں موجود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *