پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے طے پا گئے

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے طے پا گئے ہیں جبکہ معاہدوں پر دستخط بھی ہوگئے ہیں۔

معاہدوں پر سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے دستخط کیے جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سیکرٹری اسپیشلائز ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے دستخط کیے۔

اس حوالے سے ترجمان وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تعلیم و صحت کے شعبوں کی بہتری کے لیے دو اہم پروگرامز شروع کیے جائیں گے۔ اے ڈی بی نے پنجاب کے لیے 107 ملین ڈالر کا ایس ٹی ای ایم ایجوکیشن پروگرام منظور کیا ہے۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق جدید ایس ٹی ای ایم لیبز اور اساتذہ کی تربیت کے ذریعے سیکنڈری تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں ہوں گی۔ پنجاب نرسنگ و ہیلتھ ورکس فورس ریفارم پروگرام کے لیے 150 ملین ڈالر کی معاونت ملے گی جبکہ لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں نرسنگ کے 3 سینٹرز آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق اے ڈی بی کی معاونت پائیدار سماجی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس حوالے سے اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ دونوں پروگرام نتائج پر مبنی اور نظامی اصلاحات کا حصہ ہے۔

Check Also

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم کا تھائی لینڈ کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *