پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے مکمل53 ہزار سے زائد عازمین حجازِ مقدس پہنچ گئے

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 21 مئی کو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس دوران مجموعی طور پر 210 پروازوں کے ذریعے 53 ہزار سے زائد عازمین حج کو حجازِ مقدس پہنچایا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج پروازوں کی بروقت روانگی کی شرح 97 فیصد رہی، جبکہ مجموعی طور پر 97 فیصد سے زائد پروازیں مقررہ وقت کے مطابق روانہ ہوئیں۔

حج آپریشن کے لیے اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور کوئٹہ سے براہِ راست پروازیں چلائی گئیں۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے بعد از حج آپریشن کے لیے بھی تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ یہ آپریشن 30 مئی 2026 کو شروع ہوگا اور 30 جون 2026 کو اختتام پذیر ہوگا۔

Check Also

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *