کراچی: اسٹیل ملز سے لوہا اور تانبہ چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی: پاکستان اسٹیل ملز سے قیمتی دھاتوں کی چوری میں ملوث دو افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق ملیر پولیس نے ایس ایس پی ملیر کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود میں فوری کارروائی کی اور دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت خرم ولد بشیر احمد اور محمد یاسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 24 کلوگرام سے زائد تانبہ (کاپر) برآمد کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان ماضی میں بھی اسٹیل ملز سے اسکریپ چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور مسروقہ مواد مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد پہلے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے اور ان کے نام اشتہاری ملزمان کی فہرست میں شامل تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ دیگر شریک ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

Check Also

پاکستان میں استعمال شدہ یا نئی گاڑی امپورٹ کرنے کا طریقہ کار

پاکستان میں نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کا عمل اب پہلے کے مقابلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *