آبنائے ہرمز کے قریب امریکی گن شپ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

امریکی فوج کا اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے دونوں ارکان کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر ایرانی فائرنگ کے نتیجے میں تباہ ہوا یا کسی فنی خرابی یا حادثے کا شکار ہوا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ محفوظ ہیں، ہیلی کاپٹر گرنے سے متعلق باضابطہ رپورٹ جلد جاری کریں گے۔

Check Also

حکومتی یقین دہانی پر پیٹرول پمپ مالکان کا ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

پیٹرول پمپ مالکان کی ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے مطالبات حل کرنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *