وزیراعلیٰ سندھ کے بیان پرجماعت اسلامی ترجمان کا ردعمل

جماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بیان پر ردعمل دیدیا اور کہا کہ مظاہرے اور دھرنے عوام کا جمہوری حق ہے۔

جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ بھول گئے کہ عوام نے میئر اور قومی انتخابات کے لیے جماعت اسلامی کو ووٹ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے طاقت اور دھاندلی سے میئر شپ سمیت کراچی کی قومی اور صوبائی نشستوں پر قبضہ کیا، قابض میئر کو قابض ٹولہ نہ کہیں تو کیا کہا جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مظاہرے اور دھرنے عوام کا جمہوری حق ہیں، پیپلز پارٹی یہ حق عوام سے نہیں چھین سکتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے’جینے دو کراچی مارچ‘ میں شرکت سے با اختیار سٹی گورنمنٹ کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی نے جتنی سیٹیں جیتی تھیں، وہ اسے واپس کی جائیں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے فارم 47 کے قبضہ گیروں کو فارغ کیا جائے۔

Check Also

لیگی رہنما کو اداکارہ سے پھڈا مہنگا پڑگیا، اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق درخواست دائر

رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *