لانڈھی بھینس کالونی میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ ایک ملزم عرفان زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

کراچی (پبلک پوسٹ)لانڈھی بھینس کالونی میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ

کراچی: لانڈھی بھینس کالونی روڈ نمبر 8 کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جس کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔

کارروائی کے دوران ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزم کے قبضے سے پستول اور بھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Check Also

بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والادل گردہ کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *