ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائل داغ دیے،بڑے نقصان کی اطلاعات

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں ایران اور اسرائیل کے درمیان حملوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغے ہیں، جس کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مقامات پر ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق متعدد علاقوں میں میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں، ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں کر رہی ہیں، نقصانات کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ رات جنوبی بیروت پر کم از کم 7 فضائی حملے کیے، جس کے بعد خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

Check Also

خطے کی صورتحال؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ دورۂ سعودی عرب

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف 6 تا 8 اگست سعودی عرب کا سرکاری دورہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *