بانی چیئرمین سے ملاقات میں استعفیٰ دے دوں گا، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین سے آئندہ ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ گان ان سے ملاقات کے لیے آئیں اور انہوں نے سیاسی تعاون کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کی جانب سے کیے گئے بعض بیانات سے انہیں سخت اختلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان اور دیگر بہنیں سیاسی معاملات کی پیچیدگیوں سے مکمل طور پر آگاہ نہیں ہیں، جبکہ بانی چیئرمین نے عہدے کی ذمہ داریاں خود ان کے سپرد کی ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ جب بھی ان کی بانی چیئرمین سے ملاقات ہوگی، وہ اپنا استعفیٰ پیش کریں گے اور امید کریں گے کہ ان کا مؤقف تسلیم کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاست کو وہی افراد بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں جن کے پاس طویل عملی تجربہ ہو۔ ان کے مطابق علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو دانستہ طور پر دباؤ میں لایا گیا، تاہم انہیں ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کے ساتھ ان کے تعلقات میں کوئی مستقل دراڑ نہیں آئی، بلکہ یہ ایک عارضی ردعمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے علیمہ خان کی جانب سے بلائے گئے افراد کی کم شرکت کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہو۔

Check Also

6 سالوں کے دوران اوورانوئسنگ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

ملک میں اربوں روپے کی اوور انوائسنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ اور مالی بے ضابطگیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *