حرا مانی کی ہمشکل ڈاکٹر اقدس اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی ہیں؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف و چلبلی اداکارہ حرامانی کی ہمشکل ڈاکٹر اقدس طارق نے مستقبل میں اداکاری کے منصوبوں سے متعلق لب کشائی کر دی۔

چند ماہ قبل پاکستانی نژاد برطانوی انفلوئنسر ڈاکٹر اقدس طارق جو انسٹاگرام پر والدین کی تربیت اور ذہنی صحت سے متعلق مثبت مشورے دیتی ہیں، نے اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی جب ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ان کی شکل و شباہت حیران کن حد تک حرا مانی سے مشابہ ہیں، جسے صارفین دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

ان کی صرف شکل ہی نہیں بلکہ آواز اور اندازِ گفتگو بھی حرا مانی سے مماثلت رکھتا ہے۔

حال ہی میں انہیں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں جوائنٹ فیملی کے مسائل سے متعلق گفتگو کے لیے بطور مہمان مدعو کیا گیا۔

دورانِ شو میزبان نے ان سے حرا مانی سے مشابہ کے بارے میں بات کی اور سوال پوچھا کہ کیا مستقبل میں آپ اداکاری میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟

ڈاکٹر اقدس طارق نے کہا کہ حرا مانی سے مماثلت پر مجھے بھی حیرانی ہے لیکن سوشل میڈیا پر آنے سے قبل نہ کبھی خود میں نے سوچا اور نہ ہی حلقہ احباب میں کسی نے ایسا کہا۔

اداکاری سے متعلق سوال پر کہا کہ میرا ایسا ارادہ نہیں ہے، حرا جو کام کر رہی ہیں وہ بہت اچھا ہے میرا ان کی جگہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Check Also

غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو فوری واپس بھیجنے، مہلت نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)حکومت نے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو فوری طور پر واپس بھیجنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *