تھائی نوجوان نے بوریت دورکرنے کیلئے جنگل میں آگ لگانے کو مشغلہ بنالیا

تھائی لینڈ کے صوبے پھتسانولک کے علاقے کینگ ہٹ اوئی کے جنگل میں حکام نے ایک 22 سالہ نوجوان کو مشتبہ حالت میں حراست میں لے لیا، جو حالیہ بار بار لگنے والی آگ کے واقعات کے بعد موقع پر موجود پایا گیا۔

پولیس کے مطابق، ملزم جس کی شناخت مٹینا کے نام سے ہوئی ہے، نے دورانِ تفتیش آگ لگانے کا اعتراف کر لیا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ محض تفریح اور بوریت دور کرنے کے لیے یہ اقدام کرتا تھا تاکہ رینجرز آگ بجھانے آئیں۔

جنگلاتی اہلکاروں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا، جہاں اس کے خلاف قدرتی وسائل کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ملزم اس وقت زیرِ حراست ہے جبکہ حکام کی جانب سے سزا سے متعلق حتمی فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ پہلے ہی قدرتی عوامل اور انسانی غفلت کے باعث جنگلاتی آگ کے مسائل سے دوچار ہے، تاہم تفریح کی غرض سے آگ لگانے کا یہ ایک غیر معمولی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Check Also

ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی پر جرمنی میں سرخ مائع پھینکا گیا

ایران کے سابق ولی عہد اور جلاوطن رہنما رضا پہلوی پر جرمنی کے دارالحکومت برلن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *