کراچی کے علاقے منظور کالونی میں نائٹ میچ کھیلنے والی ٹیم کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
گزشتہ رات ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج نجی ٹی وی نے حاصل کر لی۔
مذکورہ ویڈیو کے مطابق 3 ڈاکوؤں نے پوری ٹیم سے موبائل فونز اور نقدی چھینی، جبکہ لڑکوں پر تشدد بھی کیا۔
ڈاکو واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
THE PUBLIC POST