تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان 

تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان ہے جب کہ نیپرا میں ڈسکوز اور کے ای کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی۔

وفاقی حکومت نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں45 پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے، چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی۔

ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8ارب 41کروڑ روپے مانگے ہیں۔

صارفین نے کہا کہ وزیر اعظم نے تین ماہ کے لیے بجلی کی قمیت 7روپے 41پیسے کم کی ہے، ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ہورہا ہے، گردشی قرض بڑھ رہا ہے ابھی زرعی اور صنعتی صارفین کے پیکیچ کا اعلان ہوا۔

صارفین کے مطابق کیا صنعتی اور زرعی پیکیج یکم نومبر سے شروع ہوگا ؟ ممبر سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ جس اسٹریکچر کے ساتھ پاور سیکٹر چل رہا ہے گردشی قرض ختم نہیں ہوگا۔

صنعتی صارفین کے مطابق انڈسٹری گردشی قرض پر3روپے 23پیسے سرچاج دے رہی ہے، اب دوبارہ بینکوں سے لیے گے گردشی قرض پر بھی سرچارج جاری رہے گا۔

ممبر نیپرا نے کہا کہ جب تک ڈسکوز کے نقصانات، چوری کم نہیں ہوتی، ریکوری بہتر نہیں ہوتی تو گردشی قرضے بڑھتا رہے گا۔

پاور ڈویژن نے کہا کہ اضافی نقصانات اور کم ریگوری سے نقصانات بڑھے ہیں، نیپرا اتھارٹی نے سماعت مکمل کرلی، اتھارٹی اعداد و شمار کے جائزے کے بعد وفاقی حکومت کو فیصلہ بھیجے گی۔

Check Also

لیوی کا اختیار حکومت سے واپس لینے کیلئے قانونی سازی کی جائے، حافظ نعیم کا پارلیمانی جماعتوں کو خط

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *