بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے اپنے تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں پہلی بار اسکرین پر بوسے کے منظر کی ادائیگی سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔
متعدد کامیاب فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی کاجول نے اپنی او ٹی ٹی ڈیبیو سیریز دی ٹرائل: پیار، قانون، دھوکہ میں ایک ایسا قدم اٹھایا جس سے وہ ماضی میں اجتناب کرتی رہی تھیں۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے وضاحت کی کہ بوسے کا منظر شامل کرنے کا فیصلہ مکمل طور پر کردار کی ضرورت کے تحت کیا گیا۔ ان کے مطابق یہ منظر کہانی اور کردار کے جذباتی پہلو کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے ناگزیر تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس منظر کی عکسبندی سے قبل وہ کچھ حد تک تذبذب اور دباؤ کا شکار تھیں، تاہم اسے ایک پیشہ ورانہ ذمہ داری سمجھتے ہوئے مکمل کیا۔
سیریز میں یہ منظر انہوں نے اداکار جیشو سین گپتا کے ساتھ فلمایا۔
ڈرامے میں کاجول نے نوینیکا سین گپتا کا کردار نبھایا ہے، جو ایک گھریلو خاتون سے دوبارہ وکالت کے شعبے میں قدم رکھتی ہے۔
یہ سیریز ہدایتکار سپرن ورما کی تخلیق ہے۔
THE PUBLIC POST