سونے کی قیمتوں نے پھر اڑان بھرلی، آج 1500 فی تولہ مہنگا

کراچی (پبلک پوسٹ )
ایک ہفتے کی گراوٹ کے بعد سونے کی قیمتوں نے پھر اڑان بھرلی، آج نرخوں میں 1500 روپے فی تولہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 57 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 286 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 6 ہزار 670 روپے ہوگیا۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے 3 ہزار 350 ڈالر فی اونس ہے۔

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *