پی ایس ایل 11 کے فائنل کے لیےآن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے۔

فائنل میچ کے فزیکل ٹکٹس کل صبح سے نامزد کوریئر سینٹرز پر دستیاب ہوں گے، جبکہ ٹکٹوں کی باقاعدہ فروخت 27 اپریل سے جاری ہے۔

فائنل کے لیے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 1500 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 12 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

پی ایس ایل 11 فائنل تین مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں اختتامی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ میچ کے روز شام ساڑھے 6 بجے سے قبل اسٹیڈیم پہنچ جائیں۔

Check Also

وزارت داخلہ کا غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی 11 جولائی سے گرفتاری کا حکم

وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو 10 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *