سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، 4000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 461 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 588 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 823 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان برقرار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 0.41 فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ جاپان کے نکی انڈیکس میں 1.31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.23 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *