باپ کی بہادری: ریل کی پٹری پر گرے بچے کو ٹرین کے نیچے سے بچا لیا

بنگلا دیش میں ایک دل دہلا دینے والا مگر جرات بھرا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک باپ نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنے کمسن بیٹے کو بچا لیا۔

یہ واقعہ بھیرب ریلوے جنکشن پر پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 اپریل کی دوپہر کو ڈھاکہ جانے والی مسافر ٹرین پلیٹ فارم نمبر ایک پر داخل ہو رہی تھی، جہاں ایک خاندان سوار ہونے کے لیے موجود تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق، ٹرین میں چڑھتے وقت خاتون کا پاؤں پھسل گیا اور وہ اپنے بچے سمیت پلیٹ فارم پر گر گئی۔ اسی دوران بچہ اس کے ہاتھ سے نکل کر پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان خطرناک خلا میں جا گرا جبکہ ٹرین حرکت میں آ چکی تھی۔

اس نازک لمحے میں بچے کے والد نے فوراً پٹری پر چھلانگ لگا دی، بچے کو اٹھایا اور خود زمین پر لیٹ کر اسے مضبوطی سے تھام لیا۔ ٹرین کے کئی ڈبے ان کے اوپر سے انتہائی قریب سے گزرتے رہے، مگر دونوں بالکل ساکن رہے۔

خوش قسمتی سے باپ اور بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ٹرین گزرنے کے بعد والد اپنے بچے کو لے کر اٹھ کھڑا ہوا جبکہ ماں روتے ہوئے ان کے پاس پہنچ گئی۔

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موقع پر موجود افراد خوفزدہ ہو کر چیخ رہے تھے اور دعائیں کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس موقع پر پہنچی اور مقامی افراد کی مدد سے دونوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

Check Also

ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار،ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی

لندن: امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ سینٹکام نے ایران پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *