ایران سے مسلح کشیدگی ختم ہوگئی،تنازع مکمل حل نہیں ہوا؛ صدر ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی کانگریس کو ایک خط لکھ کر دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مسلح کشیدگی اب ختم ہو چکی ہے تاہم تنازع مکمل طور پر حل نہیں ہوا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی کانگریس کو ایک خط لکھ کر دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مسلح کشیدگی اب ختم ہو چکی ہے تاہم تنازع مکمل طور پر حل نہیں ہوا۔

صدر ٹرمپ نے یہ خط کانگریس کے اسپیکر مائیک جونسن اور سینیٹ کے صدر چک گراسلی کے نام ارسال کیا، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ 28 فروری سے شروع ہونے والی کشیدگی کا مرحلہ اب اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

خط میں ٹرمپ نے لکھا کہ ان کی حکومت خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے، تاہم اس کے باوجود جنگ جاری رہنے کا امکان بھی موجود ہے۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ایران کے ساتھ تنازع مکمل طور پر حل نہیں ہوا اور صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کا مؤقف اختیار کر کے ٹرمپ انتظامیہ ممکنہ طور پر کانگریس سے باقاعدہ جنگی منظوری لینے کی آئینی ضرورت سے بچنا چاہتی ہے حالانکہ خطے میں امریکی افواج کی موجودگی برقرار ہے۔

Check Also

پیٹرول پر 153 اور ڈیزل پر 116 روپےکے بھاری ٹیکسز اور مارجنز لیے جانے کا انکشاف

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں اور مارجنز کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *