تیل کی قیمتیں دوبارہ اسی سطح پر آ جائیں گی جہاں پہلے تھیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں دوبارہ اسی سطح پر آ جائیں گی جہاں پہلے تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے خیال میں ایران جنگ بہت جلد ختم ہوسکتی ہے۔ اور تیل کا معاملہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کی نوعیت یا نتائج کو تبدیل نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں دوبارہ اسی سطح پر آ جائیں گی جہاں پہلے تھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں کوئی بھی چینی کار موجود نہیں ہے۔ اور چین یورپ کی آٹو انڈسٹری کے لیے شدید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

Check Also

بھارتی تاجر کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کے امیر ترین فرد بننے والے شخص کون ہیں؟

ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کے بانی زینگ یامنگ بھارت کے گوتم اڈانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *