وکیل پر تشدد کرنے والے اسلام آبادپولیس کے 3 پولیس اہلکار گرفتار

اسلام آباد (پبلک پوسٹ )وکیل پر تشدد کرنے والے اسلام آباد پولیس کے 3 پولیس اہلکار گرفتار

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ضلع کچہری میں وکیل پر تشدد کے خلاف آج ہڑتال کا اعلان کردیا

اسلام آباد میں وکیل پر تشدد کرنے والے اسلام آباد پولیس کے تین اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی پولیس جواد طارق نے اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

ڈی آئی جی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا اور کہا کہ پولیس اہکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، آج پولیس اہلکار کا ریمانڈ لیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ضلع کچہری میں وکیل پر تشدد کے خلاف آج ہڑتال کا اعلان کردیا۔

صدر ہائیکورٹ بار سید واجد حسین گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ نے اعلامیہ جاری کردیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وکیل ہر تشدد کے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے۔

بار نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ وکیل پر تشدد اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج 5 مئی کو ہڑتال ہوگی ، معزز ججز صاحبان سے گزارش ہے کہ کسی کیس میں کوئی ایڈورڈ آرڈر پاس نہ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوگا، اجلاس میں معزز ممبر عدنان عباسی ایڈووکیٹ پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے کیے گئے تشدد کے واقعے پر غور و خوض ہوگا، جنرل باڈی کے اجلاس کے بعد شاہراہ دستور پر ریلی نکالی جائے گی۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *