کراچی؛ سوک سینٹرل سے متصل رہائشی عمارت کے فلیٹ میں آتشزدگی

کراچی:سوک سینٹرل سے متصل کریم پلازہ کی چوتھی منزل پر واقع فلیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم مع فائر بریگیڈ ٹرکس اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔

آگ پر قابو پانے کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ گھر میں موجود افراد کو بروقت فلیٹ سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

آگ فلیٹ کی گیلری میں موجود اے سی کے آؤٹر میں لگی اور کمروں تک پھیلی، آتشزدگی کے دوران گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

Check Also

کراچی میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی، ہائی الرٹ جاری

کراچی: مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے بعد شہر میں نکاسی آب کے ہنگامی انتظامات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *