مشفق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں عمران خان کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

ڈھاکہ:بنگلادیشی بلے باز مشفق الرحیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

گزشتہ روز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل کر مشفق الرحیم طویل ترین ٹیسٹ کیریئر والے دوسرے ایشین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مشفق الرحیم کا ٹیسٹ کیریئر 20 سال 351 دن پر محیط ہے۔ ان سے آگے سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر ہیں جن کا ٹیسٹ کیریئر 24 سال ایک دن پر محیط تھا۔

پاکستان کے سابق کپتان عمران خان اب 20 سال 218 دن کے ساتھ طویل ترین ٹیسٹ کیریئر میں تیسرے ایشین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Check Also

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان کی پہلی کامیابی، نیدرلینڈ کو 37 رنز سے شکست

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *