مصطفیٰ عامر قتل کیس:ملزم ارمغان و شیراز کاعدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان اور شیراز نے عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے اسپیڈی ٹرائل کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کے نوٹس وصول نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ یعنی کہ ملزم عدالت کا نوٹس وصول ہی نہیں کر رہا؟

افتخار شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے دوسری بار عدالت کا نوٹس وصول نہیں کیا۔

عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان نوٹس بھی وصول نہیں کر رہے اور ٹرائل کورٹ بھی جج کی عدم تعیناتی پر خالی ہے۔

Check Also

میرے پاس کوئی جن نہیں ہے:آمنہ ملک

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان آمنہ ملک نے جنات کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *