1 کلومیٹر فاصلہ صرف 100 سکینڈ میں طے کرنے والا روبوٹ تیار

چین کی معروف کمپنیوں نے ایک جدید ہیومنائیڈ روبوٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو غیر معمولی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ روبوٹ ایک سیکنڈ میں تقریباً 10 میٹر اور 100 سیکنڈ میں ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اس پیشرفت نے انسانی تاریخ کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی اوسط رفتار کے قریب پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے، جنہوں نے 100 میٹر ریس تقریباً 10.44 سیکنڈ میں مکمل کی تھی۔

کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دو ٹانگوں پر چلنے اور دوڑنے والے روبوٹس کی کارکردگی دکھائی گئی ہے، جسے ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی کے باعث روبوٹکس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، اور مختلف کمپنیاں اس شعبے میں ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

حالیہ پیشرفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس تیزی سے انسانی صلاحیتوں کے قریب پہنچ رہی ہیں، اور مستقبل میں یہ ٹیکنالوجیز انسانوں کے لیے نئے چیلنجز پیدا کرسکتی ہیں۔

Check Also

بل ادا نہ کرنے پر کمپنی کا انوکھا انتقام! ٹرک کا پورا کچرا کسٹمر کے لان میں الٹ دیا

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سان پابلو میں ایک کچرا اٹھانے والی کمپنی کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *