بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کے والد انتقال کرگئے

بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کے والد انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا کے والد سنیل ملہوترا کا انتقال 4 روز قبل دہلی میں ہوا۔

اداکار نے اپنے والد کے دنیا سے گزر جانے کی خبر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے دی۔

سدھارتھ ملہوترا نے لکھا کہ وہ ایک ایمانداری، دیانت دار اور ثقافتی انسان تھے، انہوں نے کبھی نہ جھکنے والے اصولوں کے ساتھ زندگی گزاری۔

اداکار نے لکھا کہ مرچنٹ نیوی کیپٹن کے طور پر سمندروں پر کمانڈ کرنے سے لے کر خاموشی سے بیماری کا سامنا کرنے تک، انہوں نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، یہاں تک کہ جب فالج نے انہیں وہیل چیئر تک محدود کر دیا۔

انہوں نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں جو ہوں وہ آپ کی وجہ سے ہوں اور میں آپ کے نام کو روشن کروں گا۔

سدھارتھ ملہوترا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر والد کے ساتھ بچپن کی تصاویر بھی شیئر کیں جس کے بعد ان کے پرستاروں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Check Also

سلمان خان کے والد سلیم خان کی طبیعت مزید بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد، سینئر فلم اسکرین رائٹر سلیم خان کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *