کراچی میں شدید گرمی کے دوران غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا عذاب،شہری پریشان

کراچی میں شدید گرمی کے دوران غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ علاقے بھی لوڈشیڈنگ کی زد میں آ گئے ہیں جنہیں ماضی میں مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا۔ کیماڑی، کھارادر، لیاری، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن اور سعید آباد سمیت متعدد علاقوں میں شہری گھنٹوں بجلی سے محروم رہنے پر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

اسی طرح لیاقت آباد، ناظم آباد، گلبہار، رضویہ، پاک کالونی اور دیگر علاقوں کے مکینوں نے بھی مسلسل بجلی بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کی بندش نے گھروں میں رہنا دشوار بنا دیا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

متعدد علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے باعث پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے، جس سے شہریوں کو دوہری مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

Check Also

مبینہ آڈیو پیغام لیک: “اگر مجھے کچھ ہوا تو اسی نمبر سے کام جاری رکھا جائے”

اطلاعات کے مطابق ایک مبینہ آڈیو پیغام سامنے آیا ہے جو متعلقہ شخص کی جانب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *