انمول عرف پنکی کی گرفتاری پر اداروں کو خراجِ تحسین،منشیات کے خلاف کارروائیوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے: شرجیل میمن

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے اور حالیہ گرفتار خاتون ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی گرفتاری پر اداروں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ نارکوٹکس کی وزارت کے ذمہ دار تھے تو اس خاتون ڈرگ ڈیلر کا نام بھی سامنے آیا تھا اور اس وقت بھی اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات ایک بڑی لعنت ہے اور یہ معاشرے میں زہر پھیلانے کے مترادف ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ انمول عرف پنکی معاشرے میں منشیات کی فروخت میں مبینہ طور پر ملوث تھی اور اس کی گرفتاری ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت میں پیشی کے دوران غیر ذمہ داری کے معاملے پر متعلقہ اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے کوتاہی پر کارروائی بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے منشیات کے خلاف کام کر رہے ہیں اور اس طرح کی کارروائیوں میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Check Also

انمول عرف پنکی نےشناخت چھپانے کے لیے ہاتھ تیزاب سے جلانے کی کوشش، فرانزک شواہد مٹانے کا انکشاف

کراچی سے گرفتار مبینہ خاتون ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی سے متعلق مزید تہلکہ خیز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *