اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا کی گلگت آمد، ایئرپورٹ پر شایانِ شان استقبال

گلگت: اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان کی آمد پر گلگت ایئرپورٹ پر شایانِ شان استقبال کیا گیا۔


ایئر پورٹ پر نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے پرنس رحیم آغا خان کا استقبال کیا۔

تقریب میں عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔

شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان کی گلگت آمد سے عوامی حلقوں، بالخصوص اسماعیلی برادری میں جوش و خروش کی فضا دیکھنے میں آئی۔

گلگت بلتستان شہر کے مختلف مقامات پر خیر مقدمی بینرز اور استقبالی پیغامات آویزاں کئے گئے، عوام نے اپنے روحانی پیشوا کی آمد کو ایک تاریخی اور یادگار موقع قرار دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔

Check Also

کراچی: ہوٹل پر لوٹ مار کے دوران فائرنگ، راہگیر اور ملزم زخمی، ڈاکو موبائل فون اور نقدی لیکر فرار

نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب چائے کے ہوٹل پر لوٹ مار کی واردات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *