کیٹی پیری منگنی کے لیے مہنگی انگوٹھی خود خریدیں گی

ٹورنٹو: امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے تعلقات ایک بار پھر خبروں میں ہیں، اس بار وجہ شادی کی قیاس آرائیاں اور منگنی کی مہنگی انگوٹھی ہے۔
کیٹی پیری جسٹن ٹروڈو کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہیں اور مبینہ طور پر اپنی پسند کی منگنی کی انگوٹھی خود خریدنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

ایک قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گلوکارہ جس انگوٹھی کو پسند کرتی ہیں اس کی قیمت خاصی زیادہ ہے اور وہ نہیں چاہتیں کہ جسٹن پر اسے خریدنے کیلئے بھاری رقم خرچ کرنے کا دباؤ ہو، اسی لیے وہ ایسی انگوٹھی قبول کرنے کے بجائے جو انہیں پسند نہ آئے، اپنی پسند کی انگوٹھی خود خریدنے کو ترجیح دے سکتی ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے اب تک منگنی یا شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، اس لیے انگوٹھی اور ممکنہ شادی سے متعلق باتیں فی الحال رپورٹس اور قریبی ذرائع کے دعوؤں تک محدود ہیں۔

Check Also

بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں عیشائی رِکھی کی بے وفائی کے موضوع پر گفتگو

بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 20 کے شرکا کے درمیان ذاتی زندگی، تعلقات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *