مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزل، جہازوں میں استعمال ہونے والا ایندھن مہنگا

اسلام آباد: مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل ، جہازوں میں استعمال ہونے والا ایندھن مہنگا کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 1روپے 71پیسےفی لٹر اضافہ کردیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 311روپے 73پیسےسےبڑھکر 313 روپے 44 پیسےفی لٹر مقررکردی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 62پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت273.92 روپے سے بڑھ کر 275.54 روپے فی لٹر ہو گئی، جبکہ جہازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 2 روپے 10پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد جیٹ فیول کی قیمت 330 روپے 22 پیسے سے بڑھ کر 332 روپے 32 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی۔

اس سے پہلے حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہو گیا، گزشتہ جمعے کو بھی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی کی تھی۔

Check Also

کراچی: ماڈل کالونی میں نوجوان کی پراسرار خودکشی، دو روز بعد گھر سے لاش برآمد

ملیر ماڈل کالونی امیر آباد گلی نمبر ایک میں 32 سالہ نوجوان نے مبینہ طور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *