کراچی (پبلک پوسٹ )
جامعہ کراچی کی بس کی زد میں آکر طالبہ جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق طالبہ جامعہ کراچی کی بس میں سوار تھی، اترتے ہوئے حادثہ ہوا۔
طالبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسی دوران اس کی موت ہوگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے شعبہ ٹرانسپورٹ کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
THE PUBLIC POST