کراچی: بھتہ خور گروہ کیخلاف آپریشن، 5 ملزمان گرفتار

کراچی میں بھتہ خور گروہ کے خلاف رینجرز اور ایس آئی یو کے مشترکہ آپریشن میں 5 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں رینجرز اور ایس آئی یو کی مشترکہ کارروائی میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ میں 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان فیکٹری مالکان، بلڈرز اور دیگر کاروباری افراد سے بھتہ وصولی میں ملوث ہیں۔

Check Also

کراچی، بھیم پورا میں گٹر میں کام کے دوران بے ہوش ہونے والے 2 خاکروب جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے بھیم پورا میں گٹر کی صفائی کے دوران بے ہوش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *