پنجاب، پختونخوا اور سندھ کے مختلف حصوں میں شدید دھند، گاڑیاں چلانا انتہائی خطرناک ہوگیا

بارش گزرتے ہی پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے مختلف حصے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے۔

دھند کی وجہ سے موٹر ویز اور ہائی ویز پرگاڑیاں چلانا خطرناک ہوگیا، حد نگاہ انتہائی کم ہونے اور حادثوں کے خدشات پر ٹریفک روک دی گئی۔

موٹر وے ایم ون پشاور ٹال پلازہ سے برہان، ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بالکسر، ایم 3 فیض پور سے درخانہ ، ایم 4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں اور ایم 5 روہڑی سے شیر شاہ تک بند ہے جبکہ ایم الیون پر بھی ٹریفک معطل ہے۔

اس کے علاوہ لاہور کا فضائی معیار آج قدرے بہتر ہے جبکہ فیصل آباد، شیخوپورہ میں فضا انتہائی مضر صحت ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب نواب شاہ مین مہران ہائی وے پر شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ْ

Check Also

یونان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

راولپنڈی: یونان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *