سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں دو روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کی کمی سے 5ہزار 176ڈالر کی سطح پر آگئی۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار 900روپے کی کمی سے 5لاکھ 40ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی، اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 486روپے گھٹ کر 4لاکھ 63ہزار 273روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 179 روپے کی کمی سے 9ہزار 175 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 153روپے کی کمی سے 7ہزار 866روپے کی سطح پر آگئی۔

Check Also

کاشف ضمیر کے سنجے دت کو مہنگے تحائف دینے پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر بھارتی اداکار سجنے دت کو مہنگے تحائف دینے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *