کراچی کے علاقے ملیر میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو عدالت سے واپسی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
ملیر ہالٹ کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، گولیاں قریب سے چلائی گئیں جس کے باعث دونوں میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے مرد اور خاتون نے پسند کی شادی کی تھی اور وہ آج ہی عدالت میں پیش ہوئے تھے تاکہ اپنے نکاح سے متعلق آگاہ کرسکیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے اہل خانہ کی مدعیت میں سچل تھانے میں لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج تھا۔ دونوں میاں بیوی شادی کے بعد ساتھ رہ رہے تھے اور عدالت میں ضمانت کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
THE PUBLIC POST