ایبولا وائرس کا خطرہ،جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ نافذ

محکمہ صحت سندھ نے ایبولا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سخت حفاظتی اقدامات نافذ کردیے ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کے اسپیشل سیکریٹری صحت فواد غفار سومرو کی زیرِ صدارت ایبولا وائرس سے متعلق ایک اہم اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی، فوری طبی ردعمل اور مشتبہ مریضوں کے لیے آئسولیشن سسٹم کو فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ایبولا وائرس سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے طبی عملے کی خصوصی تربیت، حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہی اور موک ایکسرسائز کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی ممکن بنائی جاسکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر اسکریننگ اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو بروقت روکا جاسکے۔

Check Also

کراچی: ڈاکٹرز کی غفلت، والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی،2بیٹوں کے بعد بیٹی میں بھی ایچ آئی وی کی تصدیق

ولیکا اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے مزید دو معصوم بچیوں میں ایچ آئی وی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *