لیاری میں افسوسناک واقعہ:ایک بچی کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر زندگی ختم کرلی

اہلیہ کے ناراض ہوکر جانے کا شبہ، متوفی بائیکیا چلا کر اہلخانہ کا سہارا تھا

Lyari کے علاقے بہار کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بچی کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق چاکیواڑہ تھانے کی حدود بہار کالونی گلی نمبر 18، مدینہ منزل فلیٹ نمبر 305 سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو قانونی کارروائی کے لیے Civil Hospital Karachi منتقل کیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 34 سالہ بلال ولد مقصود احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان نے گھریلو رنجش کے باعث انتہائی قدم اٹھایا۔ اہلخانہ نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کرتے ہوئے لاش اپنے ساتھ لے گئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متوفی کی شادی سال 2022 میں ہوئی تھی اور وہ ایک بچی کا باپ تھا۔ بلال بائیکیا چلا کر اپنے گھر کا خرچ پورا کرتا تھا۔ واقعے کے وقت وہ گھر میں اکیلا موجود تھا جبکہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کی اہلیہ کسی بات پر ناراض ہو کر گھر سے چلی گئی تھی۔

مقامی افراد کے مطابق اہلخانہ مسلسل بلال کو فون کر رہے تھے مگر اس کی جانب سے کوئی جواب نہیں مل رہا تھا۔ جب گھر پہنچے تو فلیٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ بعد ازاں پڑوسیوں کی موجودگی میں پولیس کو طلب کیا گیا اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو کمرے میں بلال کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Check Also

کراچی کے قریب 2 غیر ملکی بحری جہازوں میں تصادم،وفاقی وزیر بحری امور نے رپورٹ طلب کر لی

جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ کے قریب پیش آنے والے بحری حادثے کے حوالے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *