وزیراعظم کا کہنا ہے حکومت نے مشکل حالات میں بھی عوامی ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا
شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی، جبکہ اب ایک بار پھر عوامی سہولت کے لیے پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سخت ترین معاشی حالات کے باوجود عوام کے لیے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کے لیے فیول پر سبسڈی بھی فراہم کی گئی۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔
THE PUBLIC POST