کراچی سے دیگر شہروں کو سپلائی کی جانے والی ممنوعہ ادویات پکڑی گئیں، ملزم گرفتار

کراچی(پبلک پوسٹ)ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے لیاری میں چھاپہ کر غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی میں موقع سے ملزم مقبول علی زہری کو گرفتار کیا گیا، ملزم بیرون ملک سے درآمد شدہ غیر رجسٹرڈ ادویات، اسٹیرائیڈز کی ترسیل اور خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا۔

چھاپہ مار کارروائی میں 4 کروڑ روپے کی غیر رجسٹرڈ، اسمگل شدہ اور ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں۔

ملزم مذکورہ ادویات کراچی اور دیگر شہروں میں سپلائی کرتا تھا۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈریپ حکام بھی ہمراہ موجود تھے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Check Also

حکومت کا ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن

وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *