عید پر گوشت خوری مہنگی پڑ گئی،کراچی کے اسپتالوں میں معدے کے مریضوں کا رش

عیدالاضحیٰ کے موقع پر گوشت کے زیادہ استعمال کے باعث کراچی کے بڑے اسپتالوں میں معدے اور نظامِ ہاضمہ سے متعلق بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق سول اسپتال کراچی کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عمران نے بتایا کہ عید کے دوسرے روز 100 سے زائد مریض الٹی، پیٹ درد اور دیگر معدے کی شکایات کے ساتھ اسپتال پہنچے۔ اسی طرح عید کے تیسرے روز بھی 100 سے زائد افراد مختلف معدے کے امراض میں مبتلا ہو کر علاج کے لیے اسپتال آئے۔

دوسری جانب Jinnah Postgraduate Medical Centre میں بھی عید کے پہلے روز 50 سے زائد مریض پیٹ کے امراض اور بدہضمی کی شکایات کے باعث لائے گئے۔

ایمرجنسی انچارج سول اسپتال عرفان صدیقی کے مطابق زیادہ مقدار میں گوشت کھانے، پانی کم پینے اور غیر متوازن خوراک کے استعمال کے باعث شہریوں میں قے، اسہال، تیزابیت اور بدہضمی کی شکایات بڑھ گئی ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں مسلسل گوشت کے استعمال سے نظامِ ہاضمہ پر اضافی بوجھ پڑتا ہے، خصوصاً جب اس کے ساتھ سبزیوں، سلاد اور پانی کا مناسب استعمال نہ کیا جائے۔ ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ گوشت کے ساتھ سلاد، سبزیاں اور وافر مقدار میں پانی استعمال کریں تاکہ معدے اور ہاضمے کے مسائل سے محفوظ رہا جا سکے۔

Check Also

کراچی کے قریب 2 غیر ملکی بحری جہازوں میں تصادم،وفاقی وزیر بحری امور نے رپورٹ طلب کر لی

جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ کے قریب پیش آنے والے بحری حادثے کے حوالے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *