، اگلا پروگرام گاڑی میں گھر سے اسٹوڈیو جاتے ہوئے کروں گی،راستے کے جمپس بھی دکھاؤں گی شرمیلا فاروقی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور ایک نجی ٹی وی پروگرام کے میزبان کے درمیان کراچی کی سڑکوں کی صورتحال پر دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس میں شرمیلا فاروقی نے اگلا پروگرام گاڑی میں سفر کرتے ہوئے کرنے کا چیلنج دے دیا۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی کراچی کی سڑکوں سے متعدد پروگرام کر چکی ہیں اور اب بھی اگلا پروگرام گاڑی میں گھر سے اسٹوڈیو تک سفر کرتے ہوئے کریں گی تاکہ راستے کی اصل صورتحال عوام کے سامنے آسکے۔

انہوں نے کہا کہ ’’میں اگلا پروگرام گاڑی سے کروں گی، گھر سے اسٹوڈیو تک کا سفر کروں گی، پھر آپ دیکھیں گے کہ راستے میں کتنے جمپ آتے ہیں۔‘‘

اس موقع پر پروگرام کے میزبان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ انہیں ’’بھائیوں والا مشورہ‘‘ دے رہے ہیں کہ اگر وہ شاہراہ بھٹو سے سفر کریں تو شاید پروگرام آرام سے ہو جائے۔ تاہم اگر وہ ان کے دفتر کی جانب آئیں گی تو گاڑی کے جھٹکوں کی وجہ سے فون پر پروگرام کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

میزبان نے مزید کہا کہ ’’آپ کے ساتھ سیکیورٹی گارڈز بھی ہوں گے، فون تو شاید نہ چھینا جائے لیکن گاڑی اتنی ہلے گی کہ پروگرام کرنا مشکل ہو جائے گا۔‘‘

دونوں کے درمیان ہونے والی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں صارفین کراچی کی سڑکوں، ٹریفک اور شہری سہولتوں سے متعلق مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

Check Also

شیر شاہ سے لاپتہ ہونے والی دو کمسن کزن لڑکیاں بلوچستان سے بحفاظت بازیاب

کراچی: انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس نے شیر شاہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *